جانوروں کی پیداوار و افرائش نسل میں بہتری کے منصوبے کے تحت دوسرے مرحلے میں نر جانوروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

پیر 18 ستمبر 2017 15:11

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پر جانوروں کی پیداوار و افرائش نسل میں بہتری کے منصوبے کے تحت دوسرے مرحلے میں نر جانوروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ساڑھے تین ہزار نر جانوروں کے مالکان میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ساڑھے پانچ ہزار جانور رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور رجسٹرڈ جانوروں کے مالکان کو ماہانہ تین ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ جانوروں میں ٹی بی اور اسقاط حمل کی بیماریوں کے ٹیسٹ بھی تشخیصی لیبارٹری سے بلامعاوضہ کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بیماریوں سے پاک ‘ اچھی خصوصیات اور زیادہ پیداوار کے حامل جانوروں کی افزائش نسل میں مدد ملے گی جس سے دودھ کی مصنوعات اور مویشی پال حضرات کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔