حکومت اپنی مدت پوری کریگی امریکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکا م اور افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے ،

مولانا عبدالغفور حیدری ملک میں دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے، قائمقام چیئر مین سینیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 18 ستمبر 2017 21:54

حکومت اپنی مدت پوری کریگی امریکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکا م اور ..
اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل قائمقام چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی امریکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکا م اور افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خواب خرگوش میں ہیں ملک میں دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیرکواپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام میں بھی امریکہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے بلوچستان میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے سی پیک کے اثرات بلوچستان میں ملنے چائیے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ سے ہمیں علیحد گی اختیار کرنی چائیے ہمیں ایک غیر ضروری جنگ میں ڈالا گیا ہے جسکے بھیانک نتائج ہم آج تک بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو جگانا ہوگا اب وقت آگیا ہے کہ ہم عبوری فیصلوں کے بجائے مستقل فیصلے کریں تاکہ قوم وملک کا وقت ضائع نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چائیے ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چالیس ملکوں کا اتحاد بھی برما کے مسلمانوں کا قتل عام نہ روک سکی وہ کیوں اس معاملے پرخاموش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور بالخصوص قلات ومستونگ کیلئے مختلف منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے امید ہے کہ بطور اتحادی ہمیں مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی سیاسی جماعتیں آئندہ الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں جمعیت کے کارکن فلاحی کاموں میں حصہ لیں اور آئندہ انتخابات کی تیاریاں کریں۔

متعلقہ عنوان :