منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2016ء میں بہتری لائی گئی ‘ حکومتی اقدامات کی بدولت حوالہ اور ہنڈی میں کمی ہوئی ہے

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کے ایوان بالا میںطاہر مشہدی کے سوال کا جواب

منگل 19 ستمبر 2017 23:05

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2016ء میں بہتری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2016ء میں بہتری لائی گئی ہے‘ حکومتی اقدامات کی بدولت حوالہ اور ہنڈی میں کمی ہوئی ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ 2016ء میں ترسیلات زر 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ سے زائد کی ٹرانزیکشن پر سی ٹی آر پر تفصیلات درج ہوتی تھیں اس کو کم کرکے 20 لاکھ کیا گیا ہے۔ ایل ای ایز کے منی لانڈرنگ کے الزامات پر متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں جو تفتیش کے مراحل میں ہیں۔ ایف ایم یو کی جانب سے مشکوک لین دین اور غیر معمولی لین دین کی موثر رپورٹنگ کے لئے ریڈ میلنگ انڈیکیٹر کے ساتھ نظرثانی شدہ اے ایم ایل/سی ایف ٹی ریگولیٹرز 2015ء کا اجراء کیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے سٹیٹ بنک نے آٹونومس آف فارم ای‘ فارم آئی‘ صحت اور تعلیم کی آسان ادائیگیاں‘ حج گروپ منتظمین کی طرف سے بااختیار ڈیلرز کی جانب سے ترسیلات‘ ایل ای ایز کی استعداد میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :