ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 22:54

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق اڈاخالق آباد قادر پوراں بائی پاس کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے سے ڈالہ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں مخدومپور کا رہائشی مجیب ا لرحمن شامی موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور کوشدید زخمی حالت میں نشتر منتقل کردیا ہے ۔