فیصل آباد،جانوروں کی خوراک میں نمک اور منرل مکسچر دودھ اور گوشت کی بہترین پیداوار کا ذریعہ ہے , ڈاکٹر محمد نواز ملک
منگل 19 ستمبر 2017 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منرل مکسچر یا نمکیاتی آمیزہ علاقے میں نمکیات کی کمی و زیادتی کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے تاکہ جن علاقوں میں نمکیات کی کمی ہے ان علاقوں میں خصوصی نمکیاتی آمیزہ استعمال کیا جائے اس کے علاوہ گورنمنٹ کا ونڈا رعایتی قیمت پر ہائی پروٹین اور لو پروٹین ڈیری راشن کے نام سے ان سہولت سنٹرز پر دستیاب ہے ۔
ڈائریکٹرلائیو سٹاک نے کہا کہ یوریا مویسز بلاک بھی جانوروں کی پروٹین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے فراہم کیا جارہا ہے اور نمک کے ڈھیلے بھی سہولت سے مویشی پال حضرات کو فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ان سب کامقصد جانوروں کو ہائی کوالٹی پروٹین کے ساتھ ساتھ نمکیاتی اجراء کی فراہمی ہے کیونکہ نمک اور نمکیاتی آمیزہ نہ صرف جانوروں میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتے ہیں بلکہ جانوروں کے نظام تولید کو بہتر بنا کر نسل کشی کے بہترین نتائج دیتا ہے ۔ پچہ پیدا کرنے والی گائے بھینسوں کی کیلشیم اور فاسفورس کی ضرورت پوری کرتا ہے جانوروں کو بچے کی پیدائش کے وقت ملک فیور سے بچاتا ہے ۔ حاملہ جانوروں کی صحت میں بہتری سے صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن بناتا ہے اور جانوروں میں نمکیات کی کمی پوری ہونے سے انکے دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نمک کے ڈھیلے جانوروں کی کھرلیوں میں رکھنے سے صحت میں بہتری سے ویکسین کا بہتر اثر اور بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت کو ممکن بناتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کو جلدی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن فیصل آباد میں اب تک 16 سہولت سنٹر سے رعایتی نرخوں پر 25193 بیگ ونڈے ‘ 57129 منرل مکسچر ‘ 13156 بوریا موسیز بلاک اور 263343 کلو گرام نمک مویشی پال حضرات کو فراہم کیا جارہا ہے اور یہ تمام چیزیں خصوصا منرل مکسچر جانوروں کی علاقائی ضرورتوں کومد نظر رکھتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے وژن کے مطابق ہر علاقے میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پاک حضرات کولازما نمک اور منرل مکسچر جانوروں کو استعمال کرانا چاہئے تاکہ جانور اپنی پیداوار صلاحت کے مطابق پیداوار دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.