انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جھانگارا پولیس کی تحویل میں دے دیا
منگل 19 ستمبر 2017 23:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب جھانگارا میں 7 ستمبر کو گھر میں گھس کر میٹرک پاس طالبہ تانیہ خاصخیلی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور طالبہ اور اس کے خاندان کی طرف سے مزاحمت پر تانیہ کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے تانیہ خاصخیلی کے والد غلام قادر کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان خان محمد عرف خانو نوہانی اور مولا بخش نوہانی عرف مولو کے خلاف جھانگارا تھانہ پر ایف آئی آر نمبر 18/2017 درج کی تھی اور بعدازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گرفتار دونوں ملزمان خان محمد عرف خانو نوہانی اور مولابخش نوہانی عرف مولو کو جھانگارا پولیس نے منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش جہاں سے انہیں 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جھانگارا سیہون پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.