حماس نے محمود عباس کو غزہ کی حکومت سنبھالنے کی دعوت دیدی
بدھ 20 ستمبر 2017 12:30
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق وہ حکومت کے تمام عہدے محمود عباس کو حوالے کرنے اور غزہ اور ویسٹ بینک میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔مصر کی مصالحت کے نتیجے میں حماس کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر الفتح تحریک کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے خرمقدم کیا گیا تھا۔
دو روز قبل سرکاری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حماس کی جانب سے حکومت منتقل کرنے ، اسرائیل اور مصر کی سرحد کے حوالیسے اب بھی مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ حماس اور فتح 2014 میں بھی انتظامی سطح پر قومی مفاہمت پر متفق ہوگئے تھے لیکن تفصیلات پر یکسو نہ ہو سکے تھے۔حماس کی 2006 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک متفقہ حکومت بنائی گئی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی تھی جبکہ حماس کو دباؤ میں لانے کے لیے محمود عباس نے اسرائیل کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی روک دی تھی جس کے بعد روزانہ چار سے چھ گھنٹے بجلی کی بندش ہوتی تھی۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دونوں جانب سے اس حوالے سے مذاکرات کیے گئے جس کے بعد دونوں اطراف کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے فلسطین میں اتحاد ممکن ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.