احمد یار، نامعلوم ڈاکوئوں کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ،کارسوار نوجوان جاں بحق

تیز رفتار چنگ چی کے ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا، ڈرائیور فرار

بدھ 20 ستمبر 2017 18:13

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) نامعلوم ڈاکوئوں کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کارسوار نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گائوں سوہاوامحل کے نزدیک نامعلوم ڈاکوئوں نے کارسوار فیملی کو گن پوائنٹ پر روک نقدی اور موبائل فون کل مالیت دس ہزار روپے چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے صفدر علی خاں سکنہ بہاولنگر موقعہ پر جاںبحق ہوگیا ڈاکوفرار تھانہ قبولہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ صفدر علی خاں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بہاولنگر سے لاہور براستہ قبولہ ماموں کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جارہاتھا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تیزرفتار چنگ چی رکشہ نمبرSLL/3336 نے موٹرسائیکل نمبرSLL/6380پر سوار مبشر سعید کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مبشر سعید سکنہ 42/EBزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے