سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ، مغربی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں،

پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبوں کی بہتری کیلئے حکومت دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ، مکمل معیشت میں بہتری کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے، بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں بہترین معاشی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی پیک سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے و زیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو پاکستانی معیشت میں حالیہ بہتری متاثر کن ہے ، موجودہ سیاسی استحکام سے بین الاقوامی تجارتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا ،پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلی مستحکم سیاسی استحکام کی جانب اشارہ ہے،کلائوس شواب عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کی وزیراعظم کو فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ،دونوں رہنمائوں کا باہمی رابطے برقرار رکھنے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:07

سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ، مغربی ممالک ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) و زیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ، مغربی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں، پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبوں کی بہتری کیلئے حکومت دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ، مکمل معیشت میں بہتری کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے، بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں بہترین معاشی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی پیک سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

جمعرات کوو زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلائوس شواب نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

مغربی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں ۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کو بتایا کہ پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبوں کی بہتری کیلئے حکومت دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ، مکمل معیشت میں بہتری کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے ۔ بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں بہترین معاشی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔انھوںنے کہاکہ مغربی ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں ۔

سی پیک سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ اس موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں حالیہ بہتری متاثر کن ہے ، موجودہ سیاسی استحکام سے بین الاقوامی تجارتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا ۔ کلائوس شواب نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلی مستحکم سیاسی استحکام کی جانب اشارہ ہے ۔ ملاقات کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین نے وزیراعظم کو فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔ ملاقات کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔