نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ روکنے کے عدالتی حکم کااطلاق تمام سکولوں پر کیا جائے ،حافظ نعیم الرحمن
نجی سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات اور تعلیمی نصاب کا بھی جائزہ لیا جائے ، امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعرات 21 ستمبر 2017 22:51
(جاری ہے)
صبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کرائیں اور فیسوں میں اضافے کو روکوائیں ۔صوبائی حکومت اور ممحکمی تعلیم اگر اپنی ذمہ داری پوری کر تے تو یہ صورتحال پیدا نہ ہو تی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سر کاری اسکولوں کی تباہ حالی کی وجہ سے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو نجی اسکولوں میں تعلیم دلواتے ہیں اور ہر سال فیسوں میں من مانے اضافے سے ہزاروں والدین متاثر ہو تے ہیں اور نہ چا ہتے ہوئے بھی بھاری بھاری فیسیں دینے پر مجبور ہیں ۔محکمہ تعلیم اور حکومت کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں ہے اور نجی اسکولوں کی اپنی من مانی کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔والدین ہر سال اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں مگر افسوس کہ ان کی داد رسی کر نے والا کوئی نہیں ۔جماعت اسلامی نے والدین کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیا ہے اور اس اہم ایشو پر آواز اُٹھائی ہے ۔ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ والدین کی فتح ہے ۔جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اکثر نجی اسکول فیسوں میں اضافے کے حوالے سے سیکورٹی کو بھی بطور دلیل پیش کر تے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ نجی اسکولوں میں سیکورٹی اور تعلیمی نصاب کا بھی جائزہ لیا جائے اور دیکھا جائے کہ بچوں کی سیکورٹی کے لیے اسکولوں میں کیا انتظامات موجود ہیں اور ان میں پڑھایا جانے والا نصاب اخلاقی اور دینی تربیت کے حوالے سے کیسا ہے ۔نجی اسکول اپنی مر ضی سے نصاب مقرر کر تے ہیں اور کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.