محکمہ جنگلات جنگلی حیات کی بقا ء کیلئے بھر پور اقداما ت کررہا ہے،محمدعمران وکیل

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:16

محکمہ جنگلات جنگلی حیات کی بقا ء کیلئے بھر پور اقداما ت کررہا ہے،محمدعمران ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء)وزیرجنگلات وجنگلی حیات وماحولیات گلگت بلتستان محمدعمران وکیل نے کہاہے کہ محکمہ جنگلات جنگلی حیات کی بقا ء کیلئے بھر پور اقداما ت کررہا ہے ،ٹرا فی ہنٹنگ کے ذریعے محدود پیما نے پر کئے جا نے و الے شکا ر سے ان جانوروں کے بے دریغ اور غیر قانونی شکا ر کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو گلگت بلتستان میں جنگلا ت و جنگلی حیات کے سرکاری ادارے کی جا نب سے ٹرا فی ہنٹنگ کے حو الے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ صو بے کے مختلف علاقوں میں پا ئے جا نے وا لے ما رخور ،بلیو شیپ اور آ ئی بیکس کے شکار کیلئے لا ئسنس نیلا م کیے گئے ، ٹرا فی ہنٹنگ سے وصول ہو نے وا لی رقم سے مختلف مقامات پر کمیونٹی کو ان کا حصہ بھی دیا جا تا ہے ،ہر سال حکو مت گلگت بلتستان ٹر افی ہنٹنگ کی مد میں شکاریوں اور مختلف کمپنیو ں سے لا ئیسنس کے عوض معقول رقم وصول کرتی ہے ،ٹر افی ہنٹنگ کی وجہ سے جنگلی حیات خصوصاً ما رخور اور دیگر قیمتی جا نوروں کے بے دریغ شکا ر کو روکنے میں بے حد مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کنزر ویٹر پارکس اینڈ وا ئلڈ لا ئف یعقوب علی خان اور کنزرویٹرفارسٹ ولا یت نوربھی شریک تھے۔نیلا می میں کئی نامور شکا ریوں اور کمپنیو ں نے حصہ لیا ،جس میں ما رخور کے شکار کے چار لائسنس جن کی ما لیت 68ہزار سے 1لا کھ امریکی ڈا لر تک ہے ، بلیوشیپ کے شکار کیلئے 8ہزار سے 10ہزار امریکی ڈا لر ما لیت کے 14 لا ئسنس، آ ئی بیکس کے شکار کے 48لا ئسنس جن کی ما لیت 3ہزار 6سو امریکی ڈا لر ہے نیلا م ہو ئے ۔اس تقریب کے موقع پر میڈیا اور مختلف کمیو نٹیز کے نما ئندوں نے شرکت کی ۔