نوازشریف سے ملاقات میں ملکی صورتحال پربات چیت ہوئی، شاہد خاقان عباسی

این اے 120میں جمہوریت کی فتح ہوئی،وطن واپس جارہاہوں،شہبازشریف سے ملاقات متوقع نہیں،دورہ امریکاکامیاب رہا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کے بعد گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:12

نوازشریف سے ملاقات میں ملکی صورتحال پربات چیت ہوئی، شاہد خاقان عباسی
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ این اے 120میں جمہوریت کی فتح ہوئی،سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملکی صورتحال پربات چیت ہوئی،وطن واپس جارہاہوں،شہبازشریف سے ملاقات متوقع نہیں،دورہ امریکاکامیاب رہا۔انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے حسین نوازکے دفترمیں ملاقات کی۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،نیب میں شریف فیملی کے کیسزاور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مریم نواز،حسن اورحسین نوازسمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کے بعدوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ دورہ امریکاانتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔وزیراعظم خاقان نے مزیدبتایاکہ قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات میں ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اب وطن واپس جارہاہوں ،شہبازشریف سے ملاقات متوقع نہیں۔ایک صحافی نے سوال کیاکہ آپ اسلام آبادجائیں گے یالاہورجائیں گے۔جس پرشاہد خاقان نے کہا کہ آپ مجھے کہاں بھیجناچاہتے ہیں؟