نواز شریف کی وطن واپسی نے مخالفین کی امیدوں کا چراغ بجھا دیا ہے،مسلم لیگ
(ن)کراچی ڈویژن عمران خان ناپختہ سیاسی سوچ کے مالک ہیں ،انوکھے لاڈلے کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے،طارق نذیر ،حاجی شاہجہاں عمران خان کو انتخابات کرانے کا اتناہی شوق ہے کہ تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر اپنا شوق پورا کرلیں ، عبدالرحیم اعوان،صابرقریشی،سلیم انجم ،مہناز اختر ،خواجہ نیرشریف
پیر 25 ستمبر 2017 20:12
(جاری ہے)
عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ ان کی ناپختہ سیاسی سوچ کا عکاس ہے ۔
انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے جس میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو جاری بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول رہنما ہیں ۔این اے 120کے عوامی عدالت کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ سازشیں کے ذریعہ میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی ہے ۔اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جانے پر مخالفین نے سیاست شروع کردی اور یہ تاثر دینا شروع کردیا کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کوئی آمر نہیں ہیں جو عوام اور عدالتوں کا سامنا نہ کرسکیں ۔آمر مشرف پر جب مقدمات قائم ہوئے تو وہ فرار ہو کر دبئی چلاگیا جبکہ عوام محبوب رہنما عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں جس کی سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔انہوںنے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انوکھے لاڈلے کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے ۔عمران خان ناپختہ سیاسی سوچ کے مالک ہیں ۔ان کو چاہیے وہ سیاست کی بجائے اسٹیج ڈراموں میں مزاحیہ اداکار کاکردار اد اکریں کیونکہ ملک میں اس وقت مزاحیہ اداروں کی کمی ہے عمران خان اس خلا کو پرکرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ (ن)بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔عمران خان کو انتخابات کرانے کا اتناہی شوق ہے کہ تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر اپنا شوق پورا کرلیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.