پی ایس پی اور فنکشنل لیگ میں سندھ کی سطح پر ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے پی ایس پی کا مستقبل روشن ہے، پیرصدرالدین شاہ راشدی
سندھ میں ہرجگہ پریشانی ہے ،تھر میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں جو بچ گئے ہیں ان کا دل و دماغ نہیں اور وہاں جانور اور انسان ایک جگہ پانی پی رہے ہیں، کنگری ہائوس میں دونوں جماعتوں کیے رہنمائوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت
پیر 25 ستمبر 2017 21:17
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کے ہم پیر صاحب کی دعوت پر آئے ہیں ان کے ساتھ ہماراپرانا تعلق ہے ہماری اور انکی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ملکر چلیں گے ملک کے غریبوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں دیہی شہری تفریق کا خاتمہ چاہتے ہیں تھر میں بچے گولیوں سے نہیں بھوک سے مررہے ہیں فی الحال ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بیٹھے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ثانوی چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے اپنا سیاسی کام کررہے ہیں،سندھ میں ہرجگہ پریشانی ہے ،تھر میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں جو بچ گئے ہیں ان کا دل و دماغ نہیں اور وہاں جانور اور انسان ایک جگہ پانی پی رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس کوئی وکٹ کھڑی کرنے کے لئے پچ ہی نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس دن انتخابات کااعلان کرے گا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے، مصطفی کمال تازہ تازہ شیطان کو کنکریاں مار کر آئے ہیں اس لئے پیر صاحب نے کھانے پر بلایا تھا.ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس دن اعلان کرے گا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں،، اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے،، پی ایس پی کیساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، مصطفیٰ کمال کاماضی کا اچھا ریکارڈ ہے۔اس موقع پر پیرصدرالدین شاہ راشدی کاکہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں تفریق نہیں ڈالی، ہم ملکرعوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، دونوں رہنماؤں نے سندھ میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میںنو سو چھ ارب روپے تعلیم اور صحت پر خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ میں کوئی ایسی نہیں جہاں لوگ علاج کراسکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لاڑکانہ پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی رقوم سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر جانے والے پرو پیپلزپارٹی تھے،زرداری صاحب کوئی بچہ نہیں ہے اس لئے ان کی جماعت میں جو لوگ شامل ہوئے ہیں وہ وقت آنے پر انہیں بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا سیاسی مستقبل روشن ہے اور یہ لوگ آئندہ 30سال قوم کی خدمت کریں گے۔کنگری ہائوس کا دورہ کرنے والے پاک سرزمین پارٹی کے وفد میں رضا ہارون، انیس ایڈووکیٹ، وسیم آفتاب اور دیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.