بلوچستان کا مستقبل تعلیمی لحاظ سے روشن ہے ،انجینئر محمدامین
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات ہورہے ہیں، یہاں کالجز اور جامعات بن رہی ہیں، نسل نئی کیلئے تعلیم کے مزید مواقع پیدا کئے جارہے ہیں، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار
پیر 25 ستمبر 2017 21:36
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سابق وی سی یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی و تعمیراتی سرگرمیاں زیر بحث آئے ۔ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کی کار کردگی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل و قریب میں اسی طرح خضدار جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی گرانقدرخدمات پیش کریں گے اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کو مذید کامیابیاں دلانے میں کامیاب ہونگے ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر) انجینئر محمدامین نے کہاکہ انہوں نے بلوچستان میں جب سے اپنی ذمہ داریاں نبہانی شروع کردی ہے روزِ اوّل سے نہ صرف خضدار جامعہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی معیار بلند کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کررہاہوں بلکہ خضدار یونیورسٹی سے باہر بھی مختلف شعبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اپنی مصروفیات بروئے کار لاتاہوں ۔ مجھ سے جتنا ہوسکا ہے میں نے تعلیمی ترقی یہاں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی کوششیں صرف کی ہے ۔ وائس چانسلرخضدار انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ جب بھی مجھے موقع ملا ہے تو میں وقت ضائع کئے بغیرصوبے کے عوام کی فلاح نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ میری ہمیشہ یہ تمناّ رہتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ اس کارِ خیر میں حصہ لوں اور یہاں شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے صرف کروں اور جہاں کہیں سے بھی وسائل ملتے ہیں وہ لاسکوں ۔انسان کے ہاتھ میں کوشش محنت اور جدوجہد کرنا ہوتی ہے ، جب کہ نتائج اللہ رب العز ت ہی عطاء فرماتاہے ۔ ہم کوشش کررہے ہیں اور نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔آنے والے وقت میں یہ صوبہ تعلیمی لحاظ سے ترقی کریگا اور یہاں مذید جامعات بنیں گی ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے تمام شعبے ترقی کے اور زیادہ منازل طے کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.