بلوچستان میں ٹماٹر کی فصل تیار ،جلد بحران ختم ہو جائے گا ،بھارت سے کسی صورت ٹماٹرنہیں منگوائیں گے‘ سکندر بوسن
وزیر اعظم نے فیڈرل فوڈ سیفٹی کے ادارے کی منظوری دیدی ، پلانٹ بریڈرز رائٹس بل قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے رولز بھی تیار کر لئے گئے ‘ نواز شریف کا ملکی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے،ان کے وطن واپس آنے سے تمام افواہیں و مخالفین کی خواہشات دم توڑ گئی ہیں، ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سخت محنت کرنی چاہئے وفاقی وزیر تحفظ خورا ک کا بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 22:41
(جاری ہے)
اس موقع پر ایف سی کالج کے ڈین ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک‘ ایف سی کالج کے ریکٹر ڈاکٹر جیمز ٹبی‘ سینئر ایڈوائزر ملک ظہور احمد‘ ڈاکٹر ثمینہ مہناز و دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ عوام کی طرف سے سیاسی جماعت کو دیئے جانیوالے مینڈیٹ کو تسلیم اور اسے پورا ہونا چاہئے،اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی،قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست نہیں ،ملک میں آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، ہم سب کو ملکی آئین کے مطابق چلنا چاہئیاور اس راہ پر گامزن رہ کر ہی ہم ترقی کی مناز ل طے کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جو مینڈیٹ ملا ہے اسے پورا ہونا چاہئے،آئندہ انتخابات میں جس جماعت کی کارکردگی اچھی ہو گی عوام اس کے حق میں فیصلہ دیں گے اور جس جماعت کی کارکردگی بری ہو گی عوام اسے مسترد کر دیں گے، مخالفین کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے ہی بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی ورکشاپ ایک اچھی کاوش ہے اور ایسے ایونٹ انتہائی ضروری ہیں جہاں چھوٹے کسانوں اور ملکی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہو، ایسی ورکشاپس کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر اکٹھے ہوں گے وہاں بہتری کی بات ہو گی اور اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پلانٹ بریڈرز رائٹ بل قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے اور اس کے رولز بھی تیار کر لئے گئے ہیں جس سے غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی ہو گی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہو چکی ہے اور چند دنوں میں مذکورہ سبزیاں وافر مقدار میں دستیاب ہونگی تا ہم عارضی قلت دور کرنے کیلئے ٹماٹر بھارت سے نہیں منگوائیں گے۔پاکستان میں مکئی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ ہائبرڈ بیج ہے اور اس کی پیداوار بھارت سے زیادہ ہے،پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام ہو رہاہے،جدید ٹیکنالوجی کا حصول جدید علم کے ذریعے ہی ممکن ہے ، پیداواری عوامل کو سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، فوڈ سکیورٹی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ نیشنل سکیورٹی۔سکندر حیات بوسن نے کہا کہ کسان کو فائدہ اس وقت ہو گا جب بہتر کوالٹی کی پیداوار ہو گی جس سے برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے تحفظ کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے‘ اچھی حکمت عملی کے تحت زرعی شعبہ میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے بچنے کیلئے ماحولیاتی تبدیلی پر بھی توجہ دے رہے ہیں،زراعت کا شعبہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بہتری کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں تا کہ اس شعبہ کو مکمل صنعت کا درجہ حاصل ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.