سیاحت بین الاقوامی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی مدد دیتی ہے، ہماری حکومتیں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہیں ،پائیدار سیاحت کے بہترین بین الاقوامی طریقوں پر توجہ دے کر ہم طویل المعیاد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کاعالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام
منگل 26 ستمبر 2017 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے قومی معیشتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔
سیاحت بین الاقوامی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سال عالمی یوم سیاحت کا عنوان ’’پائیدار سیاحت۔ ترقی کا ایک ذریعہ‘‘ بہت مناسب اور بروقت ہے کیونکہ موجودہ دور میں قومی، صوبائی یا مقامی سطح پر تمام ترقیاتی کاموں میں پائیداریت کے اصولوں کی شمولیت بڑی اہمیت اختیارکر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مستقبل قریب میں ہماری سیاحتی صنعت کو قومی معیشت کا بڑا شعبہ بننے میں مدد ملے گی، پائیدار سیاحت کے بہترین بین الاقوامی طریقوں پر توجہ دے کر ہم طویل المعیاد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں جس سے پاکستان کے عوام کے لئے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ موسمیاتی تبدیلی ہے، ترقی یافتہ قوموں نے اس حوالے سے ماحولیاتی اثرات کا ادراک کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی پر منتقلی کے ساتھ ساتھ آگہی پیدا کرنے اور توانائی کی بچت کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پہل کی ہے، یہ دن ترقی یافتہ قوموں، حکومتوں اور سیاحوں سے یہ مطالبہ کرنے کا مناسب موقع ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو صاف توانائی کے فروغ، توانائی کی بچت کے طریقوں اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لئے معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے عالمی یوم سیاحت 2017ء کے موقع پر اقوام متحدہ کے عالمی سیاحت کے ادارہ (یو این ڈبلیو ٹی او)، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور سرکاری و نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام شراکت داروں کو عالمی، علاقائی، قومی، صوبائی اور مقامی سطحوں پر سیاحت کے فروغ کے لئے غیر معمولی کاوشوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.