ہمارا اولین مقصد معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ، ڈیوڈ ہیل
مقصد کے حصول کیلئے حکومت اور غیر سرکاری ادارے اسٹیپ جیسے اداروں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں ، امریکی سفیر پاکستان میں نوجوان معذور افراد کو حقوق کی بنیاد پر قانون سازی کیلئے حکمت ِعملی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہوگی، عاطف شیخ
منگل 26 ستمبر 2017 18:43
(جاری ہے)
امریکی سفارتخانہ ،موبیلٹی انٹر نیشنل اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے تعاون سے ایک پروگرام کررہا ہے جس کا مقصد پاکستانی معذور افراد اور اٴْن کے حقوق کے علمبرداروں کو بااختیار بناناہے۔
کانفرنس میں پاکستان کے معذور افراد کے حقوق کی صورتحال، بشمول معذور افراد کے حقوق کے بارے میں قانون سازی،اور پاکستان کے معذور افراد اور ان کے حامیوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہے جس میں معذوری کے شکار افراد ایک بھر پور اور باوقار زندگی گزار سکیں -اس مقصد کے حصول کے لیے ہم حکومتوں اور اسٹیپ جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تا کہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ ،فروغ اورمعاشرے میں اٴْن کے بھر پور کردار اور شمولیت کے لیے عملی اِعانت اور سہو لتیں فراہم کی جا سکیں۔ اسٹیپ کے صدر محمد عاطف شیخ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان معذور افراد کو حقوق کی بنیاد پر قانون سازی کیلئے حکمت ِعملی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور امریکہ میں معذوری کے شکار افراد کے لیے بنائے گئے قانون کی تحریک کا حصہ رہنے والے امریکی ماہرین کی جانب سے فراہم کر دہ یہ تربیت اہمیت کی حامل ہو گی۔ اسٹیپ کی ڈائریکٹر ابیہ اکرم نے کہا کہ اٴْنہیں خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں معذور خواتین کو اس تربیت کی وجہ سے امریکہ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے علمبرداروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں امریکی سفارتخانہ اور اسٹیپ کے تعاون سے چلنے والا ایک سالہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا مقصد پاکستان کی معذور خواتین کی اعانت اور پاکستانی عوام اور حکومت میں معذور خواتین کے حقوق کے بارے میں آگہی وشعور بیدارکرنا تھا۔ رواں سال اگست میں امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سنٹر اور اسٹیپ نے دو روزہ ٹیکنالوجی ورکشاپ کا اہتمام کیا ،جس کا مقصدشرکا ء کو سوشل میڈیا کو رائے عامہ ہموار کرنے اور آمدن میں اضافہ کرنیکے لیے بروئے کارلانے ، ویڈیو فلمبندی اور تدوین کے علاوہ معذور افراد کیلئے تیار کئے گئے موبائل فون ایپس استعمال کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی۔ شمیم محمودمزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.