طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹرز میں پارکنگ کو عوام کیلئے کھولا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
دکاندار رات میں دکان بند کرنے کے بعد اپنا کچرا سڑک پر پھینک کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں ، طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفدسے گفتگو
منگل 26 ستمبر 2017 19:35
(جاری ہے)
ملاقات میں طارق روڈ پر ٹریفک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تجاوزات کو ہٹانے، شاپنگ سینٹرز کی پارکنگ کھلوانے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ طارق روڈ پر واقع کچھ شاپنگ سینٹرز پارکنگ ہوتے ہوئے بھی اسے عوا م الناس کے لیے نہیں کھولا جارہا ہے۔ انہوں نیوفد کو پارکنگ کھلوانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کیں کہ ہم نے طارق روڈ کو تعمیر کیا ہے لیکن اب اس کی دیکھ بھال اورسنبھالنا آپ کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار رات میں دکان بند کرنے کے بعد اپنا کچرا سڑک پر پھینک کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں جوکہ باعث تشویش عمل ہے۔ جس پر ایسوسی ایشن کے وفد نے تمام دکانداروں کی جانب سے کچرا سڑک پر نہ پھینکنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ انہیں خالد بن ولید روڈ پر شورومز کے باہر سڑک پر دوبارہ گاڑیاں کھڑی کرنے کی شکایات ملی ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شورومز کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ نہ کرنے کے احکامات پر سختی سے عمل کیاجائے کیونکہ گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے لہذا اس مسئلہ کا فوری تدارک ضروری ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو شہر میں قبرستانوں کی جانب جانے والے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے بھی احکامات جاری کئے۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.