دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ
بدھ 27 ستمبر 2017 22:00
(جاری ہے)
وہاں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو اپنے درمیان دیکھ کر کافی خوشی محسوس کی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ عوام کی فلاح وبہبودکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہے ہیں انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دور درا ز علاقوں کے عوام کے اعتماد کو بحال کرکے انہیں تمام زندگی بنیادی سہولیات دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے دیئے جائیں ۔ گاج کا علاقہ ہیڈ کوارٹر شہر سے کافی دور واقع ہے اس کے باوجود یہ علاقہ حکومت اور انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے ۔آج یہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے عوام کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور مستقل یہاں علاج کا مرکز قائم کرکے عوام کو یہاں علاج کی سہولت دی جائیگی ۔میں نے آج یہاں گاج کلاچی کادورہ کیا اور آئندہ وقتاً فوقتاً یہاں کا دورہ کرتا رہوں گا اس حوالے سے یہاں کے لوگوں کے مسائل ہیڈ کوارٹر میں آسانی کے ساتھ حل کیئے جائیں گے ۔مقامی آبادی نے ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن اور ان کے دیگر رفقاء کو اپنے درمیان پاکر کافی خوشی محسوس کی مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ ہیڈکوارٹر خضدار سے کافی دور ہے تاہم آپ ہمارے پاس آئے ہیں اور یہاں ہمیں علاج و معالجے کی سہولت دے رہے ہیں جو کہ خوشی کا مقام ہے ۔آئندہ بھی امید ہے کہ آپ ہمارے پاس آتے رہیں گے ۔انہوںنے اپنے بنیادی مسائل بھی ڈپٹی کمشنر خضدار کے سامنے بیان کیا جنہیں ڈپٹی کمشنر خضدار نے حل کرنے کا وعدہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.