حافظ محمد سعید کے وکیل نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 10کروڑ روپے ہرجانے کو لیگل نوٹس بھیج دیا
خواجہ آصف کا بیان ایک شخص نہیں پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہے،14 دن میں معافی مانگیں‘ اے کے ڈوگر
ہفتہ 30 ستمبر 2017 18:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید باکردار اور باعزت صلاحیتوں کی حامل شخصیت ہیں۔ ان کے وکیل کی حیثیت سے آپ کو لیگل نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔امریکہ میں دیے گئے آپ کے بیان نے ایک معزز پاکستانی شہری کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔
عدلیہ کی رو سے ایک وکیل ہونے کی حیثیت سے میرا فریضہ ہے کہ آپ تک آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بنیادی حقوق کی شق پہنچاؤں جس کے تحت آئین ہر شہری کے وقار اور اس کی عزت کا ضامن ہے۔انہوںنے کہاکہ وائٹ ہاؤس میں شراب نوشی کے بیان نے میرے موکل کے وقار کو دوسروں کی نظر میں مجروح کیا ہے۔ 2002کے سیکشن 8 کے تحت آپ کو 14 روزہ نوٹس ارسال کیا جا رہا ہے جس میں آپ اپنے بہتان اور ہرزہ سرائی کے وضاحت کریں گے۔ایسے بیانات سے جہاں میرے موکل کے وقار کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی ٹھیس پہنچی ہے، اس مد میں میرے موکل نے 100 ملین پاکستانی روپے کے ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ خواجہ آصف نے وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوتے ہوئے بیرون ملک اپنے ہی ملک کے شہری کے متعلق ایسے الفاظ استعمال کئے۔حافظ محمد سعید کے وکیل ہونے کی حیثیت سے آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جماعةالدعوة کے سربراہ کا وائٹ ہاؤس جا کر شراب نوشی کرنا یا دعوت اڑانا تو درکنار، وائٹ ہاؤس کے قریب جانا بھی ثابت نہیں۔ وہ ایک محب وطن اور باوقار پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے ہمیشہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کے فرمودات اور ارشادات کا پرچار کیاہے۔ آپ کا بیان پاکستان پینل کوڈ پی پی پی کے سیکشن 500 کے تحت آپ کو 5 سال کی سزا کا مجاز ٹھہراتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے چند دن قبل نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی فورم پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'ہمیں حافظ سعید اور حقانی جیسے افراد کی پرورش کا الزام نہ دیا جائے۔ 20 سے 30 سال پہلے یہی افراد وائٹ ہاؤس دورہ جات پر شراب نوشی اور کھانا نوش کیا کرتے تھے۔یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔ آئین کے آرٹیکل سیکشن 499میں درج ہے کہ جو شخص اپنے الفاظ میں، بول چال یا تحریر میں، کسی شخص کے وقار اور عزت کو باطل کرتا ہو، تو یہ عمل اس شخص کی عزت اور وقار پر ہرزہ سرائی ثابت ہو گا''لہٰذاپاکستان پینل کوڈ پی پی پی کے سیکشن 500کے تحت آئین میرے موکل کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ آپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرا سکے۔ مقدمہ سازی کے تمام اخراجات میرے موکل پر نہیں بلکہ آپ کے ذمہ ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید اوران کی جماعت کی تھرپارکرسندھ اور بلوچستان میں ریلیف سرگرمیوں کی دنیا معترف ہے۔ وہ بھوکوں کو کھانا کھلاتے اور لوگوں کیلئے پانی کا بندوبست کرتے ہیں۔ ایسے محب وطن لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حافظ محمد سعید کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی کسی ہندو یا کسی اور غیر مسلم کی طرف سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کے وزیر خارجہ کی جانب سے بیرونی قوتوں کی خوشنودی کیلئے کی گئی ہے۔ اس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کے اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے جس کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ قرآن و سنت پر مشتمل ہے۔ ایسے ملک میں کسی معزز شخص پر بلا جواز بہتان بازی بہت قبیح فعل ہے۔ خواجہ آصف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رکھتے۔ایسے شخص کو وزیر خارجہ کے منصب پر فائز نہیں ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.