راولپنڈی میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

پولیس و رینجرز کے 7000سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دیئے

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:50

راولپنڈی۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا ، راولپنڈی پولیس نے جلوس کے تمام روٹس کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے جبکہ پولیس ،رینجرز ،ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے 7000سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دیئے ، ریسکیو 1122سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہے ۔

یوم عاشور پر 113مجالس اور 63جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 7ہزارسے زائد پولیس اہلکارتعینات کیے گئے تھے ،ضلع کے داخلی اور اہم مقامات پر مزید چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے تھے ، محرم جلوسوں کے روٹس کی مکمل چیکنگ کی گئی عاشورہ محرم کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے جلوس کے روٹس پر عمومی ٹریفک کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے متبادل روٹس جاری کیے تھے ۔

(جاری ہے)

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس عاشق حسین امام بارگاہ تیلی محلہ سے دن گیارہ بجے بر آمد ہوا ‘اردگرد کی امام بارگاہوں اور دیگر مقامات سے روایتی علم و ذوالجناح کے جلوس مرکزی جلوس کا حصہ بنے جو مقررہ راستوں جامع مسجد روڈ ،صرافہ بازار ،فوارہ چوک ،کالج روڈ ،لیاقت روڈ ،بھابڑا بازار ،کمیٹی چوک ٹرنک بازار ،باڑہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر قدیمی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :