پتو کی میں دو بچوں کیسا تھ بد فعلی کی کو شش ،سٹی پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

منگل 3 اکتوبر 2017 17:11

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) ضلع قصور کے بعد پتو کی میں بھی دو بچوں کے سا تھ بد فعلی کی کو شش سٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق شو کت علی کا بیٹا محمدا ذان اور اس کا دو ست علی رضا دربا ر سٹا پ کے قریب کھیل رہے تھے کہ ملزمان بلا نمبری مو ٹر سائیکلوں پر آئے اور میرے بیٹے محمد اذان اور اس کے دوست علی رضا کو زبردستی مو ٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گئے اور قریبی ویران بھٹہ با ئی پا س پر لیجا کر زبردستی بد فعلی شروع کر دی اسی دوران ہم نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان بر ہنہ حالت میں موقع سے فرار ہو گئے محمد اذان نے بتایا کہ میرے سا تھ ملزم محمد اسرار جبکہ علی رضا کے سا تھ ملزم ندیم نے بد فعلی کی ہے ۔

اور ہمیں ہرا ساں کیا بدفعلی کا نشانہ بننے والے دونوں بچے اپنے والدین کے ہمراہ تھانہ سٹی پتو کی پہنچ گئے سٹی پولیس پتو کی نے مدعی شوکت علی کی تحریری درخواست پر تین ملزمان محمد اسرار ، عدنان اور ندیم کیخلا ف بد فعلی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع قصور کے بعد پتو کی میں بھی دو بچوں سے زیا دتی کے وا قع کے بعد والدین میں خو ف وہراس پھیل گیا ہے عوامی سما جی حلقوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صو رت حال کا فو ری نو ٹس لے کر کا روا ئی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :