ووٹ کی طاقت سے آئندہ جوحکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی، محمد نوازشریف

ووٹرزمباکباد کے مستحق ہیں،دل کرتا ہے ان کا ماتھا چوموں اور پھول نچھاورکروں، الیکشن میں15ہزارکو10سے ضرب دوپھر لیڈبنتی ہے،سمجھ نہیں آتی مجھے کیوں کرنکالا،کیاعوام کواس کی سمجھ آتی ہے؟اب جوبھی کروں گا کیامیراساتھ دوگے؟نئی روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھنگ کے فیصلے، نہ نذیرہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے نہ اپیل ہے،صدرمسلم لیگ ن کا ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 اکتوبر 2017 17:52

ووٹ کی طاقت سے آئندہ جوحکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی، محمد نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اعلان کیاہے کہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جوحکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی،ووٹرزمباکباد کے مستحق ہیں،دل کرتا ہے ان کا ماتھا چوموں اور پھول نچھاورکروں، الیکشن میں15 ہزارکو10سے ضرب دوپھر لیڈ بنتی ہے،سمجھ نہیں آتی مجھے کیوں کرنکالا،کیاعوام کواس کی سمجھ آتی ہے؟اب جوبھی کروں گا کیا میرا ساتھ دوگے؟ نئی روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھنگ کے فیصلے، نہ نذیرہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے نہ اپیل ہے۔

انہوں نے آج الحمراء ہال میں این اے 120میں جیت کے سلسلے میں ورکرزکنونشن میں کارکنان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کے ووٹرز،کارکنان عوام مبارکبادکے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

میری اور شہبازشریف کی طرف سے ،بیگم کلثوم نوازاور مریم نوازکی طرف سے مبارک ہو۔آپ نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کاانتخاب نہیں جیتابلکہ وقت کی عدالت میں حق و سچ کی گواہی دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف جوفیصلہ آیاتھا آپ نے ثابت کردیاکہ اصل فیصلہ وہ نہیں بلکہ عوام کاہے۔انہوں نے کہاکہ 15ہزارکو10سے ضرب دوپھریہ لیڈبنتی ہے۔جن حالات میں الیکشن لڑا۔ہمارے بزرگوں ،بھائیوں نے جس طرح مریم نوازکے سرپرہاتھ رکھا۔میں لندن میں بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری میں لگاہوا تھا۔ لیکن مریم نوازکے سروں پرجس طرح ووٹرزنے پھول نچھاورکیے ،میرادل کرتاہے میں ماتھا چوموں اور ان پرپھول نچھاورکروں۔

آپ نے میرا اور ن لیگ کامان رکھاہے۔نوازشریف نے کہاکہ جوجذبہ میں آج دیکھ رہاہوں یہ جذبہ اگرسلامت رہاتوپھرپاکستان کی ستے خیراں ہیں۔پھر پاکستان آگے بڑھے گا۔یہ جذبہ سلامت رکھناہے۔نوازشریف نے کہاکہ آئندہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے جوحکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی۔میں نے سناتھا اور لندن میں ٹی وی پربھی دیکھاتھا کہ یہ جوکالاکوٹ ہے میاں یہ تیراووٹ ہے۔

آپ اور ہم سب پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان انشاء اللہ سرخروہوگا۔انہوں نے کہاکہ 2013ء میں جب الیکشن ہواتھا تو18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ۔لیکن آج وہ لوڈشیڈنگ کہاں گئی؟ ہم نے وعدہ کیاتھاکہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرینگے۔آج لوڈشیڈنگ ہچکولے کھارہی ہے اور آخری دموں پرہے۔ہمارے سے پہلے کبھی کسی حکومت اس طرح وعدہ پوراکیاہے؟ نوازشریف نے کہاکہ ہم نے کارخانے دن رات محنت کرکے لگائے ہیں۔

راتوں کوجاگ کرمحنت کی ہے۔یہ وہ کارخانے ہیں جو20سالوں میں لگتے تھے لیکن ہم نے 20مہینوں میں لگادیے ہیں۔ان کارخانوں کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹری ،کاشتکاروں ،گھروں بجلی مل رہی ہے۔گیس بھی مل رہی ہے۔ماضی میں سی این جی اسٹیشن پر قطاریں لگتی تھیں۔پٹرول ہم نے سستاکیاکہاں 107روپے لیٹرتھا لیکن 60،70پرآگیا ہے۔دہشتگردی کاخاتمہ کیا،کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔

58ارب ڈالر کاسی پیک لیکرآئے۔پاکستان ترقی کررہاتھا۔ لیکن یکا یک نوازشریف پرنااہلی کی تلوارچلادی گئی۔نوازشریف نے کنونشن کے شرکاء سے سوال کیاکہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مجھے کیوں کرنکالاگیا۔کیاعوام کواس کی سمجھ آتی ہے؟نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،چلوچھٹی کرو،کیونکہ آپ نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔نوازشریف کونکال کردرست کیاگیایاغلط کیاگیا؟یہ ہے وہ فیصلہ جس کوقوم نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے پھرسوال کیاکہ کیاکرناچاہیے؟ انہوں نے کہاکہ جوبھی کروں گا کیامیراساتھ دوگے؟نوازشریف نے کہاکہ سچ بات یہ ہے کہ ایساجذبہ نوازشریف اس ہال میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔لاہوروالوں کومبارک ہو۔مجھے اس جذبے سے امیدہے۔یہ جذبہ پاکستان کوترقی کی بلندیوں پرلے کرجائے گا،قوم کی تقدیربدل دے گا۔نوازشریف نے مولاناظفرعلی خان کاشعرپڑھ کرسنایاکہ ہے نئی روش کی عدالتیں،اور نرالے ہی ڈھنگ کے فیصلے، نہ نذیرہے،نہ دلیل ہے،نہ وکیل ہے، نہ اپیل ہے۔