الیکشن کمیشن ،ْ نااہل ہونے والے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو پی ٹی آئی مغربی پنجاب کا صدر بنانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:49

الیکشن کمیشن ،ْ نااہل ہونے والے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے نااہل ہونے والے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو پی ٹی آئی مغربی پنجاب کا صدر بنانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ الیکشن کمیشن سے ان کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ رائے حسن نواز کی جانب سے ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جنہوںنے تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی جس پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی گئی