Live Updates

دامن صاف ہوتوسیاستدان کسی عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے، مریم نواز

نظام عدل کوآزمائیں گے اورعدالتوں میں پیش ہوں گے،دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے،حسن اور حسین نوازبھی عدالتوں میں میں پیش ہوں گے،نوازشریف کے پارٹی صدرمنتخب ہونے پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔وطن واپسی سے قبل لندن ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 اکتوبر 2017 12:31

دامن صاف ہوتوسیاستدان کسی عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے، مریم ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ دامن صاف ہوتوسیاستدان عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے،قانون وا ٓئین کے احترام میں عدالتوں میں پیش ہوں گے،دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے،حسن اور حسین نوازبھی عدالتوں میں میں پیش ہوں گے،نوازشریف کے پارٹی صدرمنتخب ہونے پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نے اپنے خاوند کیپٹن (ر)صفدرکے ہمراہ وطن واپسی سے قبل لندن ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جوچیزیں چل رہی ہیں وہ سب سامنے آگئی ہیں۔ دامن صاف ہوتوسیاستدان کسی بھی عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے۔دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے۔قانون وآئین کے احترام میں عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہم نظام عدل کوآزمائیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حسن اور حسین نوازبھی عدالتوں میں میں پیش ہوں گے۔تاہم وہ وطن واپسی کافیصلہ خود کریں گے۔مریم نوازنے کہاکہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عوام کی محبت حاصل ہے۔نوازشریف کابطورصدرمنتخب ہونان لیگ کااندرونی معاملہ ہے۔نوازشریف کے پارٹی صدرمنتخب ہونے پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ نوازشریف کے صدرمنتخب ہونے پر اعتراض وہ کررہے جن کاپارٹی سے کوئی واسطہ یا لینادینانہیں ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات