سپریم کورٹ پرحملہ سجادعلی شاہ نے حکومت گرانے کیلئے کیا تھا،خواجہ سعد رفیق

جمہوری مخالفین نے پاناما سے خوب فائدہ اٹھایا،ماضی میں این آراو پرسیاستدانوں کوکیوں مجبورکیا،ایک دوسرے کوطعنے دیں گے توکسی اور کی خدمت ہوگی۔وزیرریلوے کا اعتزازاحسن کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اکتوبر 2017 19:38

سپریم کورٹ پرحملہ سجادعلی شاہ نے حکومت گرانے کیلئے کیا تھا،خواجہ سعد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پرحملہ نوازشریف نے نہیں سجادعلی شاہ نے حکومت گرانے کیلئے کیا تھا،جمہوری مخالفین نے پاناما سے خوب فائدہ اٹھایا،ماضی میں این آراوپرسیاستدانوں کوکیوں مجبورکیا،ایک دوسرے کوطعنے دیں گے توکسی اور کی خدمت ہوگی۔

انہوں نے سینیٹراعتزازاحسن کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پرحملہ سجادعلی شاہ نے کیا تھا ہم نے نہیں کیا تھا۔ سجادعلی شاہ حکومت گرانے کے طریقے ڈھونڈ رہے تھے۔ یہ پہلا فیصلہ نہیں جس پرتنقید ہورہی ہے۔فیصلوں پرتنقید کامقصد محاذ آرائی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما ایک بین الاقوامی سازش تھی۔ اقامہ کی بنیاد پروزیراعظم کونکال دیا گیا اب کہتے ہیں اس پربات بھی کریں۔

(جاری ہے)

جمہوری مخالفین نے پاناما سے خوب فائدہ اٹھایا۔ جی ٹی روڈ کے ذریعے گھرجانا اور اپنا مئوقف بیان کرنا ہمارا حق ہے۔خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ این آراو پرسیاستدانوں کوکیوں مجبورکیا گیا،اس پرکوئی بات نہیں کرتا۔ جسٹس (ر) قیوم کواٹارنی جنرل کس نے بنایا تھا۔ایک دوسرے کوطعنے دیں گے توخدمت کسی اور کی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہم سب نے کی ہیں۔ہم نے بھی بہت غلطیاں کیں انہوں نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں۔ماضی میں جاکرکھدائی کاکوئی فائدہ نہیں۔نئی سیاسی جماعت مچھلی پتھرچاٹ کرواپس آتی ہے۔