پاکستان رینجرز سندھ نے عوامی کالونی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 10 اکتوبر 2017 22:48

پاکستان رینجرز سندھ نے عوامی کالونی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر عوامی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فخر عالم اور انتخاب عالم کو گرفتار کر لیا ، جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم حقیقی سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان بھتہ وصولی، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی خرید و فروخت اور لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :