حکومت پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے محمدنوازشریف کے مقررہ کردہ اہداف حاصل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،چوہدری برجیس طاہر
پاکستان کی ترقی سے متعلق محمدنوازشریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان
جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ ملک کے مفاد میں سوچے بغیر عمران خان اور اُن کے ساتھ پاکستانی سیاسی صورت حال او رمعیشت سے متعلق منفی پروپیگنڈاکر رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ 2013 ء کے اور آج کے حالات میں واضح فرق خود محسوس کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ2013 ء میں ہماری معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد سے کم تھی جو کہ اس سال 5 فیصد سے زیادہ رہی ہے زرمبادلہ کے زخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور افراط زر میں پچھلے چار سالوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مخالفین کے منفی پروپیگینڈے سے عوام بخوبی واقف ہیںاو ر جانبدارانہ احتساب کا وہ عمل جو محمدنوازشریف اوراُن کے خاندان کے خلاف جاری رکھا جارہا ہے اُس سے محمدنوازشریف کے عوام سے رشتے ٹوٹنے کی بجائے اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں جو 2018 ء کے انتخابات میں کھل کر اور بھی واضح ہو جائیں گے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے 12 اکتوبر1999 کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کے کونے کونے میں خوشحالی ہوتی اور موٹر ویز، سی پیک آج سے کئی سال قبل مکمل ہو چکا ہوتے جس سے پاکستان کاا یشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو چکاہوتا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی محمدنوازشریف حکومت میں آئے توانہوں نے اس ملک کو کئی میگا پروجیکٹس دیے لیکن افسوس کہ ہربار مخالفین کی جانب سے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،عوام ہی بہترین جج ہیں کہ کون سی حکومت عوام کے لیے کام کرتی ہے اور کون سی محض باتیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی کی بدولت 2018 ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اورمحمد نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.