علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی تھانہ لیاری میں بزرگ عالم دین علامہ حسن
ظفر نقوی سے ملاقات ، لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے نقوی کے عزم و حوصلے کی تعریف پورا ملک لاقانونیت اور عدم تحفظ کی فضا میں جھکڑاہوا ہے ،قانون و انصاف کی حکمرانی کتابی قصے کہانیاں بنتی ہوئی دکھائی دیتی ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی پر یس کانفرنس
جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:01
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح اورذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر مقدم کیا جا رہا ہے۔
نواز شریف اینڈ کمپنی ملک کی اس تباہی کی ذمہ دار ہے۔ قومی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر من پسند افراد کو اربوں روپے کے فائدے پہنچائے جا رہے ہیں۔وزرا ملک بچانے کی بجائے ایک خاندان کے دفاع میں مصروف ہیں ۔ملک میں غیر یقینی صورتحال نے بیرونی سرمایہ کاروں کا راستہ روک رکھا ہے۔ملک کو بچانے کے لیے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا قانون و انصاف کا یہ حال ہے کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہمیں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ملت تشیع کے سینکڑوں نوجوان کئی سالوں سے لاپتا ہیں۔انہیں غیر آئینی طریقے سے گھروں سے اٹھایا گیا اور کئی سال گزرنے کے بعد بھی انہیں نہ تو عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اہل خانہ کو ان کی خیریت کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔کیا ان نوجوانوں نے احسان اللہ احسان جیسا جرم کیا ہے کہ انہیں عدالتوں کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا۔قانون نافذ کرنے والے خود قانونی شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔لاپتا لوگ اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے سزا دلائی جائے۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ریاستی ادارے ہماری اس بے چینی سے دانستہ طور پر لاعلم بنے ہوئے ہیں۔ہمیں نہ صرف ریاستی جبر کا سامنا ہے بلکہ اس ملک میں دہشت گردی کا بھی سب سے زیادہ شکار ہم رہے ہیں ۔ ہمارے ہزاروں نوجوان مختلف سانحات کی نذر ہوئے لیکن آج تک ذمہ دارن کو سزا نہیں سنائی گئی۔پورے دنیا جانتی ہے کہ مظلوم کربلا کے ماننے والے کبھی ظالم نہیں ہو سکتے ۔ہم عزاداری کرتے ہیں پھر بھی مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جو عناصر مذہب کے نام پر دہشت اور فرقہ واریت پھیلاتے ہیں انہیں ریاست تحفظ فراہم کرتی ہے۔حکومت کا متعصبانہ طرز عمل ہمارے اندر سے وطن کی محبت ختم نہیں کر سکتا۔اپنے مطالبات قانونی و آئینی طریقے سے منوا کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر اس ملک میں استحکام نہیں آ سکتا۔حکومتی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں اس ملک کے استحکام کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ ان کو بھی عیاں کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ حسن ظفر نقوی اور گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے شروع کی جانے والی تحریک کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے حکومت کی طرف سے مذاکرات میں ہمیں جو یقین دہانی کرائی جاتی ہے وہ سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔ہم حکومت کو واشگاف انداز میں بتانا چاہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے نوجوانوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا۔(کل) نمازجمعہ کے بعد جامع مصطفے عباس ٹائون کراچی سے علامہ احمد اقبال رضوی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی، علامہ باقر زیدی،علامہ نقی نقوی، علی حسین نقوی اور احسن رضوی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.