احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ اکتوبر 13:43

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کیخلاف ریرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج احتساب عدالت کے باہر وکلاء کی ہنگامہ آرائی اور زبردستی احاطہ عدالت میں گھس آنے کے باعث عدالت نے سماعت کو بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا تھا ۔ حالات کے پیش نظر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔