ہوا وے نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل نئی چپ ہوا وے Kirin 970 متعارف کرا دی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:01

ہوا وے نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل نئی چپ ہوا وے Kirin 970 متعارف کرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)ہوا وے نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل نئی چپ ہوا وے Kirin 970 متعارف کرا دی ۔ نئی سمارٹ فون ایس او سی (سسٹم آن چپ) جو 8 کور سی پی یو آرٹیفیشل کمپیوٹنگ کی طاقت سے ایک نئے جنریشن 12 کور جی پی یو اور ایک وقف شدہ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) کو ملاتی ہے جو صارف کے بہتر تجربہ کے لئے ایک حقیقت ہے۔

(جاری ہے)

جیسے کہ ہم سمارٹ فون کے ایک نئے دور میں داخل ہیں، ایک ڈیوائس جو اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھنے اور ان کی پیروی کرنے، انہیں متعلقہ معلومات فراہم کرنے اور باہمی ہم آہنگی کی بنیاد پر خدمات فراہم کر سکتی ہے۔