بیٹے کی حرکت نے سچن ٹنڈولکر کو امیتابھ کے سامنے شرمندہ کردیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:20

بیٹے کی حرکت نے سچن ٹنڈولکر کو امیتابھ کے سامنے شرمندہ کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ایک حرکت کی وجہ سے وہ امیتابھ کے سامنے شرمندہ ہوگئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور چلے جائیں۔

(جاری ہے)

جس طرح امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے اسی طرح سچن ٹنڈولکر کرکٹ کے بادشاہ کہلائے جاتیہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا جادوکرکٹ کے دیوانوں کے سر سے نہیں اترا ہے، سچن ٹنڈولکر امیتابھ کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اس بات کا اقرار وہ کئی بار کر چکے ہیں، امیتابھ بچن بھی انہیں بے حد پیار کرتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، تاہم ایک بار سچن ٹنڈولکر کو اپنے بیٹے ارجن کی وجہ سے امیتابھ کے سامنے شرمندہ ہونا پڑاتھا۔