ہم دنیا اور یورپ کا دروازہ کھٹکھٹا نے نکلے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی انسان ہیں، انہیں بھی اپنے لئے مستقبل کے خواب دیکھنے کا حق حاصل ہے ،ہم چاہتے ہیں کشمیریوں کو انکاحق مل جائے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان
اتوار 15 اکتوبر 2017 18:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے یورپBrigitvan Hout سے ملاقات اور بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہBrigitvan Hout کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے آبزور گروپ کے ساتھ ساتھ یورپ کا آبزور گروپ بھی مقبوضہ کشمیر بھیجے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کررہی ہے ، نوجوانوں کو پیلٹ گن سے اندھا کر کے ان کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے، بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے اور وادی میں معصوم بچے بھی بھارتی شر سے محفوظ نہیں ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انسانی منشور کے تحت اپنے پیدائشی حق سے محروم قوموں کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی اجازت دی گئی ہے،بھارت کشمیریوں کی پرا من جدوجہد کو گولیوں ،پیلٹ گن اور مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرکے سبوتار کرنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کو بتایا کہ ہندوستانی فوج مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پرمعصوم بچوں ،بوڑھوں،عورتوں اور جانوروں کو نشانہ بنارہی ہے اور آئے روز کئی معصوم شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں ،گزشتہ روز بھی لائن اف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہBrigitvan Hout نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ وہ ان کی گزارشات اقوام متحدہ تک پہنچائیں گی۔وزیر اعظم کے ہمراہ سینر وزیر چوہدری طارق فاروق ، اوورسیز ایم ایل اے راجہ جاویداقبال اور اورسیز رہنما بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.