ْملک میں تبدیلی لانے کے لئے حکومت سے تنگ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں،چوہدری محمد اشفاق

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان میں تبدیلی لانے کے لئے حکومت سے تنگ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں قانون و آئین کی بالادستی پر مبنی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔چوہدری اشفاق کے مطابق تحریک انصاف میں ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ یہی لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور اب احتساب سے بچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :