دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں ،
ریفرینڈم منسوخ نہیں ہو گا، صدرعراقی کردستان
پیر 16 اکتوبر 2017 14:09
(جاری ہے)
اجلاس میں کردستان کے صدر مسعود بارزانی کے علاوہ عراقی صدر فواد معصوم اور رواں ماہ انتقال کرجانے والے کرد رہ نما اور سابق صدر جلال طالبانی کی بیوہ ہیرو طالبانی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا نے عراقی فورسز کی جانب سے کرد پیشمرگہ فورس کے جنگجوں کو دی جانے والی "عسکری دھمکیوں" کو مسترد کر دیا اور اس بات کا عہد کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں کردوں کے زیر کنٹرول اراضی کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔اس سے قبل اتوار کے روز ایک کرد ذمے دار نے بتایا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کمانڈر قاسم سلیمانی اربیل اور بغداد کے درمیان بحران میں اضافے پر بات چیت کے لیے عراقی کردستان پہنچا تھا۔بغداد حکومت اور خودمختار کردستان کی قیادت کے درمیان گذشتہ ماہ ریفرینڈم کے انعقاد کے بعد سے کشیدگی جاری ہے۔ کردستان میں 25 ستمبر کو منعقدہ اس ریفرینڈم میں قریبا 93 فی صد کرد ووٹروں نے عراق سے علاحدگی اور آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ایک کرد عہدے دار نے گذشتہ روز یہ دعوی کیا تھا کہ بغداد کی مرکزی حکومت نے کرد فورسز کو تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کرکوک سے انخلا کے لیے اتوار کی علی الصباح تک کا الٹی میٹم دیا تھا اور البیش المرکہ کو 6 جون 2014 سے پہلے والی پوزیشنوں پر واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.