خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت فیصل آباد کے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھا د پربذریعہ وائوچرسبسڈی کی فراہمی جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 15:21

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت صوبہ بھرکی طرح فیصل آباد کے کاشتکاروں کوبھی ڈی اے پی کھا د پربذریعہ وائوچرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ کاشتکارڈی اے پی کی فی بوری پر150 روپے سبسڈی تھیلے میں موجود وائوچر کو سکریچ کرکے کسی بھی قریبی موبائل شاپ یا کیش ایجنٹ سے فوری وصول کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :