پاکستان میں تمام غذائی اجناس وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود 40فیصد سے زائد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے ، ڈاکٹر محمد اقبال ظفر
جس کیلئے ضروری ہے کہ غذاء کی نہ صرف وافر دستیابی بلکہ تمام آبادی کیلئے اس کی ارزاں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
پیر 16 اکتوبر 2017 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 33فیصد آبادی فولاد‘ 30فیصد وٹامن اور 40فیصد لوگ زنک کی کمی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست کا حصہ بنایا جا رہا ہے جن کی زیادہ تر عوام کو نیوٹریشن کی کمی کا سامنا ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں ماہرین کا اظہار خیال ، ماہرین نے بہتر معیار زندگی کیلئے دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی اور اسکے نتیجہ میں شہروں اور مضافات کی ذرخیز زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیو ںکی تعمیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی‘ تعلیم و صحت کی سہولیات میں بہتری اور ایگروانڈسٹری کے ذریعے روزگار کے مواقعوں کا رخ دیہی علاقوںکی جانب موڑا جائے تاکہ آبادی کی شہروں کی جانب نقل مکانی کے رجحان میں کمی لائی جا سکے۔ یونیورسٹی کی کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز کے زیراہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ زرعی اجناس ‘ پھل اور سبزیو ں کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف یہ اشیاء صارفین کو سستی دستیاب ہونگی بلکہ کسان کی آمدن میں بھی معقول اضافہ سے اسکا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمینوں کی تقسیم در تقسیم اور فی ایکڑ کم ہوتے ہوئے منافع سے دیہاتی نوجوان بہتر روزگار کیلئے شہروں کی جانب رخ کرتے ہیں لہٰذا وقت آ گیا ہے کہ ایک طرف سہولیات اور روزگار کے مواقعوں کا رخ دیہاتوں کی جانب کیا جائے تو دوسری جانب وراثتی زرعی زمینوں کی تقسیم میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ کاشتکاری کوپرکشش اور منافع بخش ذریعہ روزگار کے طو رپر آگے بڑھا کرشہروں کی جانب نقل مکانی کے رجحان میں کمی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں ہونے والے ہوشربا اضافہ کے مقابلہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں سہولیات اور وسائل وقت کے ساتھ کم ہورہے ہیں لہٰذا ہمیں ایک طرف بڑھتی ہوئی آبادی میں کمی کیلئے اقدامات تو دوسری جانب موجودہ آبادی خصوصاً نوجوانوں کی صلاحیت اور توانائی کو مثبت طریقے سے چینلائزکرنا ہوگا۔ سیمینار سے ڈین کلیہ فوڈ‘ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈاکٹر نزہت ہما‘ رفحان میظ کے نسیم اعجاز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹر سہیل نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.