صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، مختص فنڈز میں کئی گنا اضافہ کیاگیاہے ،حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں میں پاک افواج کی خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
پیر 16 اکتوبر 2017 22:31
(جاری ہے)
بیس کمانڈرسمنگلی ایئربیس نے سماجی شعبہ کی ترقی اورکوئٹہ کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اورعملی اقدامات کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہاکہ سمنگلی ایئربیس میں بھی ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی کے منصوبوں کی طرز پر کام کیاجارہاہے ،انہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ 20نومبر2017ء کو چین کی ایئرفورس اورپی اے ایف کے اشتراک سے ایئرشو کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کا مقصد CPECمیں دونوں برادر ممالک کے تعاون اوراشتراک کو اُجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کو لڑاکاطیاروں کے مظاہرے دیکھنے کاموقع فراہم کرنابھی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ کوبحیثیت مہمان خصوصی ایئرشومیں شرکت کی دعوت دی،وزیراعلیٰ نے ایئرشو کے انعقاد پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے اسے اہم پیشرفت قراردیااورکہاکہ وہ اپنی کابینہ اوراراکین اسمبلی کے ہمراہ ایئرشومیں شریک ہوں گے،بیس کمانڈر نے وزیراعلیٰ کو پاکستان ایئرفورس میں مقامی افراد کوروزگار کے مواقعوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سمنگلی ایئربیس کے مختلف شعبوں میں مقامی نوجوانوں کی بہت بڑی تعدادخدمات سرانجام دے رہی ہے ،جن کی کارکردگی قابل ستائش ہے،وزیراعلیٰ نے مقامی نوجوانوں کوباعزت اورباوقار روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر پاکستان ایئرفورس کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیا کہ روزگار کے مواقعوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
بعدازاں بیس کمانڈر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوپی اے ایف کا سوینئرپیش کیاجبکہ وزیراعلیٰ نے انہیں یادگاری شیلڈ دی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.