زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ سپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوگیا
پیر 16 اکتوبر 2017 22:54
(جاری ہے)
کمپیوٹر سائنس نے باسکٹ بال‘ ٹیبل ٹینس اور ہینڈ بال میں فزکس اور کیمسٹری پر برتری ثابت کی۔
رسہ کشی کے فائنل مقابلے میں کیمسٹری نے کمپیوٹر سائنس ‘ چیس میں کمپیوٹر سائنس نے بائیو کیمسٹری جبکہ اتھلیٹکس میں میتھ و سٹیٹ نے کمپیوٹر سائنس کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے فائنل مقابلوں میں بائیو کیمسٹری نے کمپیوٹر سائنس کے خلاف کرکٹ میں کامیابی حاصل کی۔ باسکٹ بال میں فزکس نے کمپیوٹر سائنس پر برتری ثابت کی جبکہ ٹیبل ٹینس میں زوالوجی نے کیمسٹری کے خلاف فتح حاصل کی۔ فزکس نے بیڈمنٹن میں زوالوجی جبکہ ہینڈ بال میں بائیو کیمسٹری کو شکست دی جبکہ رسہ کشی میں کیمسٹری نے زوالوجی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں میں چیس اور اتھلیٹکس مقابلوں میں فزکس بالترتیب کیمسٹری اور زوالوجی کے خلاف فتح سے ہمکنار ہوئی۔ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر کمپیوٹر سائنس کے نوجوان علی حسن اور فٹ بال میں میتھ و سٹیٹ کے علی کو مین آف دی میچ جبکہ گرلز کرکٹ میں بائیوکیمسٹری کی مریم کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کبڈی کا فائنل مقابلہ دیکھا اور تقسیم انعامات میں ٹرافیاں و انعامات فاتح اور رنراًپ ٹیموں کے کپتانوں کے حوالے کرتے ہوئے سپورٹس گالہ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی توانائی مثبت انداز میں صرف کرنے کا موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کا جذبہ اور جوش و لولہ سپورٹس مین سپرٹ سامنے لانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور یا کہ سپورٹس گالہ کے بعد انہیں اب پوری توجہ پڑھائی پر صرف کرنی چاہئے اور اپنے اساتذہ سے علم کی زیادہ سے زیادہ روشنی کشید کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ماں باپ کی عزت و تکریم میں کبھی کمی نہ لائیں اسی میں ان کی کامیابی اور فلاح ہے۔ اختتامی تقریب سے ڈین کلیہ سائنسزڈاکٹر اصغر باجوہ ‘ سپورٹس گالہ کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.