وزیراعلیٰ کا مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

پیر 16 اکتوبر 2017 22:54

وزیراعلیٰ کا مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہی-وزیراعلی نے فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر کے فی الفور گرفتار کیاجائی-وزیراعلی نے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :