گورنر سندھ سے سی پی این ای کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
جمہوریت کے فروغ میں آزاد میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب حقائق پر مبنی اور اصولوں پر استوا ر خبر ناظرین اور قارئین تک پہنچانا ہونا چاہئے، محمد زبیر کی وفد سے گفتگو
پیر 16 اکتوبر 2017 23:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب حقائق پر مبنی اور اصولوں پر استوا ر خبر ناظرین اور قارئین تک پہنچانا ہونا چاہئے۔
کیونکہ میڈیا میں کہی اور لکھی جانے والی بات عوام پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور اسی سے رائے عامہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام غیر جانبداری سے حقائق کا تجزیہ کرکے اسے عوام کے سامنے رکھنا ہونا چاہئیے تاکہ وہ اس کی صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کرسکیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سیاسی و معاشی معاملات پر مثبت انداز میں بحث و مباحثہ ضروری ہے تاکہ عوام کو ان کے بارے میں پتہ چل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہو تو زیادہ بہتر ہے، حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو اس سے حکومت کو اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے لیکن اگر صرف ذاتی دشمنی اور مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر حکومت کے ہر عمل پر تنقید کی جائے تو اس سے مفاد عامہ کے کاموں میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں نسبتاً غیر جانبداری کاعنصر زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اخبار میں ہر نقطہ نظر کو جگہ ملتی ہے اور ہر کسی کا موقف عوام کے سامنے آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی پی این ای کی جانب سے مجوزہ پبلک ڈبیٹ اور ڈائیلاگ کی تجویز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے سی پی این ای کی جانب سے واشنگٹن اور لندن میں دفاتر کھولنے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ عالمی دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سی پی این ای کی جانب سے اپنے ممبران کے لئے ہیلتھ انشورنس کے آغاز کی بھی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک کی گنجائش نہیں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
-
نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.