دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے شکست دے کرسیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی
پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دینے والے بابر اعظم کی لگاتار دوسری سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنے مقررہ اوورز میں 219 رنز اسکور کیے شاداب خان اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچر ی ا ور وکٹوں کی بدولت مرد میدان قرار پائے
منگل 17 اکتوبر 2017 00:10
(جاری ہے)
محمد حفیظ 40 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک 11 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 5 رنز بناکر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔
اگلے ا?ؤٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو 10 رنز بناکر جیفری وندرسے کا شکار بنے۔ٹاپ ا?رڈر کی ناکامی کے بعد بابر اعظم اور شاداب خان کے درمیان 109 رنز کی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن بہتر بنائی۔ بابر اعظم اور شاداب خان کے درمیان 109 رنز کی شراکت نے ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔بابر اعظم نے اپنے کریئر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔ متحدہ عرب امارات میں یہ ان کی لگاتار پانچویں سنچری تھی۔دوسری جانب شاداب خان نے بھی اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان کو 219 رنز کے مجموعے تک پہنچانے دونوں کھلاڑیوں نے اہم ترین کردار ادا کیا۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو گاماگے نے چار، تھیسارا پریرا نے دو جبکہ جیفری وندرسے اور سرنگا لکمل نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،ابوظہبی دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم48 اوورز میں187 رنز پر ڈھیر ہو گئی سری لنکا کے اپل تھرنگا112 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ونڈرسے 22 تھرمنی12اورمینڈس10 رنز بنا سکے پاکستان کے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا شاداب خان اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچر ی ا ور وکٹوں کی بدولت مرد میدان قرار پائے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ سری لنکا نے بھی پہلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی۔ سرفراز الیون، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں نیروشن ڈکویلا، اپل تھرنگا، دنیش چندی مل، لہیرو تھری مانے، کسال مینڈس، ملنڈا سری وردنا، تھیسارا پریرا، اکیلا دننجیا، جیفری وندرسے، سرنگا لکمل اور لہیرو گاماگے شامل ہیں۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.