ایس ای سی پی نے آئی ایف ایم سرٹیفکیشن کے حصول کی مہلت میں 25اپریل تک توسیع دے دی

سرٹیفکیٹ کا مقصد مارکیٹ میں کام کرنے والے تجزیہ نگاروں کی تکنیکی اہلیت میں اضافہ کرنا اور اس شعبے کا معیاربہتر بنانا ہے ، ایس ای سی پی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ا سٹاک مارکیٹ اور کیپٹل مارکیٹ کے تحقیقی تجزیہ نگاروں کیلئے ضروری مہارت حاصل کرنے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس(آئی ایف ایم)سرٹیفکیشن کے حصول کی مہلت میں 25 اپریل 2018 تک توسیع دے دی ہے ، کمیشن نے اسٹاک مارکیٹ اور کیپٹل مارکیٹ کے تحقیقی تجزیہ نگاروں کیلئے ضروری مہارت حاصل کرنے کیلئے اس سر ٹیفکیشن کی شرط عائد کی تھی، ایس ای سی پی نے یہ شرط 28اپریل کو عائد کی تھی اور اس سر ٹیفکیٹ کے حصول کیلئے 6ماہ کی مہلت رکھی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے اور اب ایس ای سی پی نے ا سٹاک مارکیٹ پر تجزیہ لکھنے والے ماہرین کیلئے انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹ سے سر ٹیفکیٹ لینے کی شرط کیلئے دی گئی مہلت کو 25 اپریل 2018 تک توسیع دے دی ہے ، اس سرٹیفکیٹ کا مقصد مارکیٹ میں کام کرنے والے تجزیہ نگاروں کی تکنیکی اہلیت میں اضافہ کرنا اور اس شعبے کا معیاربہتر بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :