محکمہ زراعت پنجاب کی صوبائی ذیلی کمیٹی برائے تخمینہ اخراجات فی ایکٹر کا اجلاس ،ْ مختلف امورپرتبادلہ خیال

منگل 17 اکتوبر 2017 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کی صوبائی ذیلی کمیٹی برائے تخمینہ اخراجات فی ایکٹر کا اجلاس زیر صدارت ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت( توسیع ) سید ظفر یاب حیدر ایگر یکلچرل ہائوس میں منعقد ہوا ،جس میں گندم، چنا ،مسور، سرسوں،کینولہ، سن فلاور، سورج مکھی، آلو ،ٹماٹر ،پیاز اور ربیع سبزیات کے فی ایکٹر اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ،اس تخمینہ کا مقصد زمینداروں کو ان کی فصلات کے فی ایکٹر اخراجات مدنظر رکھ کر ان فصلات کے فی چالیس کلو گرام قیمت مقرر کرنے کے بارے حکومت کو سفار ش کرنا ہے ،اس موقع پر سید ظفر یاب حیدر نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف زمیندار کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ اس حوصلہ بھی بلند ہوگا ،محکمہ زراعت کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ دلانے کے لئے سرگرم عمل ہے ،محنت کش کسان کو معقول معاوضہ دلانے کے لئے ہر سطح پراقدامات کئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کسا ن کی ترقی سے ہی ملک کی معاشی ترقی وابستہ ہے ،کسان خوشحا ل ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ،محکمہ زراعت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہود کے لئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ، کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھارہے ہیں ، اجلاس میں کاشتکار تنظیموں کے نمائنددں نے بھی شرکت فرمائی۔

متعلقہ عنوان :