سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سری لنکا کے صدر میتھری پالا سے ملاقات ،دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

سری لنکا کے صدر کا دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے امید کا اظہار ، پاکستان میں سری لنکا کیلئے خلوص کے جذبات کو سراہا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:39

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سری لنکا کے صدر میتھری پالا سے ملاقات ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا، سری لنکا کے صدر نے دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے امید کا اظہار کیا اور پاکستان میں سری لنکا کیلئے خلوص کے جذبات کو سراہا۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکاکیلئے خلوص کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا، سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں سری لنکا کیلئے خلوص کے جذبات کو سراہا۔ میتھری پایا نے دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے امید کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :