تنازعات حل کرنے کیلئے قائم کونسلوں کا موجودہ نظام پختونوں کے روایتی جرگہ کلچر کی بہترین مثال ، ڈی پی او کوہاٹ
منگل 17 اکتوبر 2017 19:43
(جاری ہے)
تقریب میں ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال نے مختصر عرصے کے دوران لاکھوں روپے کے کاروباری لین دین کا بڑا تنازعہ حل کرنے پر ڈی آر سی کے فعال کردار کو سراہا اور تنازعات کے حل کونسلوں کے موجودہ نظام کو پختونوں کے روایتی جرگہ کلچر کی بہترین مثال قرار دیا ۔
انہوں نے دس لاکھ روپے کی قرض دارفریق نادر شاہ سکنہ مسلم ٹائون کی طرف بقایا رقم قرض خواہ فریق پیائو الدین ساکن جرما کے حوالے کرتے ہوئے دونوں فریقین کے افراد کو ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کی تلقین کی ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے باہمی تنازعات کے حل کے حوالے سے ڈی آر سی کا مسلمہ کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرص سے ڈی آر سی ممبران کے مفاہمتی کردار کے باعث لوگوں کے باہمی تنازعات کسی قسم کی تصادم اور خونریزی کے واقعات رونما ہونے سے پہلے افہام و تفہیم سے حل ہورہے ہیں اور یوں نہ صرف مخلوق خدا کو میرٹ پر مبنی ریلیف انکی دہلیز پر بہم پہنچائی جارہی ہے بلکہ ڈی آر سی کے تحت فریقین کی مابین ہاہمی رضامندی سے طے ہونیوالے منصفانہ فیصلوں کی بدولت تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بے جا بوجھ بھی بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے قلیل عرصے میں ڈی آر سی کوہاٹ نے اب تک ایک کروڑ تراسی لاکھ روپے کے لین دین کے تنازعات فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کرنے کا اہم کارنامہ انجام دیا ہے جو کہ امن کی راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.