اسلام آباد،لڑکی سے دوستی کا تنازعہ،لڑکے کی درگت بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 17 اکتوبر 2017 22:10

اسلام آباد،لڑکی سے دوستی کا تنازعہ،لڑکے کی درگت بنانے والے ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء)لڑکی سے دوستی کا تنازعہ،لڑکے کی درگت بنانے والے ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو احمد نے بتایا کہ لڑکی سے دوستی کے تنازعہ میں ملزمان عبدالرشید،بلال و دیگر نے مدعی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث مدعی شدید زخمی ہو گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔