بھاری مقدار میں جوس بنانے کے لئے ناقص خام مال اور 2200لٹر دودھ تلف کر دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے بھاری مقدار میں مضر صحت جوس کا خام مال اور 2200لٹر دودھ ضبط کر کے تلف کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ بدھ کو کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ نے کارراوئی کرتے ہوئے مضر صحت 10 ہزار کلو گرام پھلوں کا پلپ اور جوس میٹریل ، 22 سٴْو لیٹر دودھ ، 2000 جوس کی بوتلیں قبضہ میں لے لیں ۔انہوں نے بتایاکہ مضر صحت جوس کے خام مال سے لدا ٹرک پشاور روڈ سے پکڑا گیا جو فیصل آباد سے راولپنڈی شہر میں داخل ہورہا تھا۔ناقص جوس مٹیریل اور دودھ کی ضبطگی کے بعد ڈپٹی سی ای او ارسلان حیدر اور چیف فوڈ انسپکٹر وارث بھٹی کی زیر نگرانی سارے مٹیریل کو نالہ لئی میں تلف کردیا گیا۔