تاج محل بھارتی شاہکار ہے، ضروری نہیں اسکی تعمیر کس نے اور کیوں کرائی ،وزیراعلی یوگی
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگیت سوم کے تاج محل سے متعلق تبصرے مسترد کر دیئے ،سب سے اہم بات اسکی تعمیر میں ہندوستانی مزدوروں نے اپنا خون پسینہ بہایا، سیاحت کے اعتبار سے تاج محل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ
بدھ 18 اکتوبر 2017 18:20
(جاری ہے)
اسکے علاوہ وزیراعلی یوگی نے یہ بھی کہا کہ تاج محل کو لے کر سنگیت سوم نے جو تبصرہ کیا ہے وہ ان کے ذاتی خیالات ہوسکتے ہیں جن کی ریاستی حکومت حمایت نہیں کرتی ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت ریاست کے تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش کیلئے مسلسل کام کررہی ہے اور ریاست کے ہر تاریخی مقام کو سیاحت کے قابل بنایا جارہا ہے۔ ادھر محکمہ سیاحت کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ وزیراعلی 26 اکتوبر کو آگرہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ تاج محل بھی جائیں گے اور سیاحت سے مربوط اسکیموں میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ضلع میرٹھ کے سردھنا اسمبلی حلقے سے منتخب رکن سنگیت سوم نے کہا تھا کہ تاج محل ہندوستانی ثقافت پر دھبہ ہے۔ تاج محل بنانے والوں نے یوپی اور ہندوستان کے علاقوں میں سبھی ہندوں کا صفایا کرنے کیلئے کام کیا تھا۔ ایسے افراد کا نام اگر تاریخ میں ہوگا تو انہیں تبدیل کردیا جائیگا۔ سنگیت سوم کے اس بیان کے بعد تاج محل کے معاملے پر پورے ملک میں بحث چھڑ گئی۔ جہاں ایک طرف بی جے پی کے سینیئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے سنگیت سوم کا بچا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے وکیل نہیں لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ تاج محل ہتھیائی گئی زمین پر تعمیر کیاگیا ہے تو دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے سینیئر لیڈ راعظم خان نے سنگیت سوم کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ راشٹر پتی بھون ، پارلیمنٹ ، لال قلعہ جیسی عمارتوں کو بھی مسمار کردیا جائے کیونکہ یہ سب بھی غلامی کی نشانیاں ہیں۔ وزیراعلی نے اپنے مذکورہ بیان سے ایک طرح سنگیت سوم کو بھی پیغام دیدیا کہ وہ ان کے خیالات سے متفق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.